میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے افسران کی سرزنش،شوکاز نوٹس

  میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا: ایس ایس پی محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس انصاف کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیاتبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنز کے ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق قتل،اقدام قتل، اغواء ￿ ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور چوری کے 24 مقدمات زیر بحث آئے*فرسٹ تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا،رواں سال منعقدہ 27 تبدیلی تفتیش بورڈز میں ایس ایس پی محمد نوید کی زیرِ صدارت 792 کیسز کو سنا گیامیرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق  عوامی شکایات، مشکلات اور ان کے فوری ازالے کو فوری یقینی بنایا جائے، شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا، فرائض کی انجام دہی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گیخواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہیمظلوم کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،