میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے افسران کی سرزنش،شوکاز نوٹسز

میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو مقدم رکھا جائے گا:ایس ایس پی نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا  تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویڑنز کے ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق بورڈ میں قتل، اقدام قتل اغواء￿ ،چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت اور دھوکہ دہی کے 22 مقدمات زیر بحث آئیمدعیہ رخسانہ بی بی، افتخار مجید، ارشد علی اور حماد رضا قتل جبکہ غزالہ ادریس اور عتیق الرحمان اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعیہ رابعہ رانی اور عزیز نوید امانت میں خیانت، علی رضا اغواء￿ ، محمد عثمان چیک ڈس آنر، محمد عثمان چیک ڈس آنر جبکہ ارسلان طاہر دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاافسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کییرواں سال منعقدہ 25 تبدیلی تفتیش بورڈز میں755 کیسز کو سنا گیامیرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد افسران کی سرزنش، وارننگز اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا، فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،خواتین اور بچوں کے اغواء￿  اور جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے،مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،