فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایس پی ا محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویڑنز کے ایس پیزنے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق بورڈ میں قتل، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی، ڈکیتی اور چوری کے 20 مقدمات زیر بحث آئیمدعی محمد صدیق قتل، بابر علی، فرخندہ جبیں اور رشید احمد اغواء جبکہ ضیاء اللہ امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعی معظم بشیر دھوکہ دہی، محمد فاروق اعظم چیک ڈس آنر جبکہ بشارت علی اور افسر علی چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیبورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاافسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے،رواں سال منعقدہ 24 تبدیلی تفتیش بورڈز میں733 کیسز کو سنا گیا میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد افسران کی سرزنش، وارننگز اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گافرائض کی انجام دہی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،خواتین اور بچوں کے اغواء اور جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے، مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،