میرٹ کے برعکس تفتیش، افسران کی سرزنش ، شوکاز نوٹسز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن کے ایس پیز نے شرکت کی۔ بورڈ میں قتل، اقدام قتل، امانت میں خیانت، اغواء￿ ، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی اور چوری کے 26 مقدمات زیرِ بحث آئے جبکہ دونوں فریقین کو سننے کے بعد تفتیش کی تبدیلی سے متعلق احکامات جاری کیے گئے۔بورڈ کے دوران مدعی محمد نوید قتل، عادل فیاض اقدام قتل جبکہ محمد فہیم اور سمیر محمود امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کیلئے پیش ہوئے۔ اسی طرح مدعیہ شگفتہ چوہدری دھوکہ دہی، جاوید اختر اور ریان صدیق چیک ڈس آنر، اعجاز علی اغواء￿  جبکہ محمد علی چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کیلئے بورڈ کے روبرو پیش ہوئے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے میرٹ کے برعکس تفتیش پر متعدد افسران کی سرزنش کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے، قانون سے کوئی بالا تر نہیں اور غیر جانبدار تفتیش پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ تفتیشی نظام میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو مؤثر بنانے کیلئے سخت نگرانی جاری ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کو ہدایت کی کہ مظلوم شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔