فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:ایس ایس پی محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنز کے ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق بورڈ میں اغواء ،چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، ڈکیتی، چوری اور دھوکہ دہی کے 25مقدمات زیر بحث آئے*مدعی اختر حسین، محمد جہانگیر اور لبنیٰ رشید اغواء ، ذیشان یعقوب، انوار الحق، چوہدری سعید خان امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعیہ رباب طارق، رانا نعیم خان دھوکہ دہی، عائشہ ثاقب اور مبشر حسین چیک ڈس آنر جبکہ شوکت حسین چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیابورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے، رواں سال منعقدہ 14تبدیلی تفتیش بورڈز میں 515 کیسز کو سنا گیاتفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کو سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحی ہے،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،فنانشل کرائم سمیت خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے