وسیم خان چیک ڈس آنر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنز کے ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق بورڈ میں قتل، اقدام قتل، اغواء ،چیک ڈس ا?نر، امانت میں خیانت اور دھوکہ دہی کے 42مقدمات زیر بحث ا?ئیمدعی محمد اسلم قتل، ا?صف افتخار اور ذیشان یعقوب امانت میں خیانت جبکہ عمار حسین اور وسیم خان چیک ڈس ا?نر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعیہ نجمہ بی بی، شازیہ بی بی اور ذکیہ بی بی اغواء ، عمران مسیح چوری، رباب طارق اور لبنیٰ رشید دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو ا?گاہ کیابورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے،رواں سال منعقدہ 13تبدیلی تفتیش بورڈزمیں 490 کیسز کو سنا گیاتفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کو سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحی ہے،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،فنانشل کرائم سمیت خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے، شہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،