لاہور(کرائم رپورٹر)انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہونے میں ایک دن باقی ہے لیکن لاہور بورڈ کے حکام ہائر ایجوکیشن اور پی بی سی سی کے احکامات ماننے سے انکاری ہیں ۔کمپیوٹر ٹیچرز کو سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کے باوجود ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ کنٹرولر لاہور بورڈ اور کنڈکٹ برانچ کمپیوٹر ٹیچرزکی ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں ،ٹیچرز کے مطالبہ کرنے پر انہیں متبادل دینے کی شرط عائد کی جارہی ہے۔اساتذہ خصوصاً خواتین بار بار بورڈ کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ کمپیوٹر ٹیچرز کی نمائندہ تنظیم کیعہدیداروں کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر ٹیچرز کی امتحانات سے ڈیوٹیاں ختم کی جائیں ورنہ احتجاج ہو گا۔