ہر ایجوکیشن اتھارٹی کا آفیسر روز پانچ سکولوں کا وزٹ کرے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو مانیٹرنگ کی ذمہ داری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ مانیٹرنگ افسروں کی جانب سے بچوں کی حاضری کا فیک ڈیٹا سسٹم میں اپ لوڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اے ای اوز کی مانیٹرنگ کی تصدیق میں فیک ڈیٹا سامنے آیا ہے۔ ہر ایجوکیشن اتھارٹی کا آفیسر روز پانچ سکولوں کا وزٹ کرے گا۔ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران روزانہ پندرہ سکولوں کا وزٹ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیک ڈیٹا انٹر کرنے والے اے ای اوز کو ڈیوٹی سے ہٹانے کا حکم دیا گیاہے۔