بعض سکولوں میں واحد ٹیچر کی بھی امتحانی ڈیوٹی لگا دی گئی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر) کمپیوٹر ٹیچرز امتحانی ڈیوٹیاں نہیں کریں گے۔ کمپیوٹر ٹیچرز کی کم تعداد کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کر لیا گیا۔ کمپیوٹر ٹیچرز کی کم تعداد کو دیکھتے ہوئے ان کو امتحانی ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبے بھر میں صرف سات ہزار کمپیوٹر ٹیچرز ہیں ، اساتذہ نے امتحانی ڈیوٹی سے استثنیٰ مانگا تھا،بعض سکولوں میں واحد ٹیچر کی بھی امتحانی ڈیوٹی لگا دی گئی تھی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام تعلیمی بورڈز کو آگاہ کردیا۔