برٹش کونسل نے امتحانات منسوخ کر دئیے،لاہو ر میں او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ

  اسلام آباد،لاہور  (آئی این پی )برٹش کونسل پاکستان کا امیدواروں کی حفاظت کے پیش نظر امتحانات منسوخ کر دئیے جبکہ لاہو ر میں   او اور اے لیول کے  امتحانات  بھی منسوخ ہوگئے ۔ جاری اعلامیے کے مطابق لاہور کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جمعرات کو  ہونے والے متعلقہ بورڈز کے تمام امتحانات منسوخ کردئیے۔برٹش کونسل پاکستان کے اعلامیے کے مطابق امیدواروں کی حفاظت کے پیش نظر امتحانات منسوخ کرنے فیصلہ کیا گیا