محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرائیویٹ افراد کے سنٹرز میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔
لاہور( کرائم رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرائیویٹ افراد کو بھی امتحانات مانیٹرنگ کی ڈیوٹی پر لگا دیا۔قصور اور ننکانہ اور شیخوپورہ کے سنٹرز کی انسپکشن کے لیے پرائیویٹ افراد کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منسٹر سکواڈ میں شامل افراد کو امتحان نگرانی پر لگا دیا گیا۔ اس قبل محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرائیویٹ افراد کے سنٹرز میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔ لاہور ڈویڑن میں مجموعی طور پر 9 افراد کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔9 میں سے صرف 3 سرکاری آفیسر زاور ملازمین ہیں ،دیگر اضلاع میں ایم پی ایز کو سنٹرز وزٹ کا اختیار دیا گیا ہے۔