لاہور ( این این آئی) ڈی ای او سیکنڈری لاہور نے کمپیوٹر ٹیچرز پر او پی ایس ہیڈ کا چارج سنبھالنے پر عائد پابندی ختم کر دی۔ ڈی ای او نے اپنے سابقہ احکامات واپس لیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کمپیوٹر ٹیچرز کو فوری طور پر او پی ایس ہیڈز کا چارج دیا جائے۔کمپیوٹر ٹیچر ایسوسی ایشن پیکٹ پنجاب کے صدر کاشف شہزاد چودھری نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔