شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،کارکردگی مزید بہتر بنائیں:
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاکھلی کچہری میں انچارج انویسٹی گیشنز، تفتیشی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے فرداً فرداً اپنے مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کییایس ایس پی محمد نوید کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہیشہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہے شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہیافسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،