ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری،مسائل سنے

مقصد فوری انصاف اور پولیس و عوام الناس کے مابین فاصلے ختم کرنا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاکھلی کچہری میں انچارج انویسٹی گیشنز، تفتیشی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کییمحمد نوید کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دی گئی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،کھلی کچہری کا مقصد فوری انصاف اور پولیس و عوام الناس کے مابین فاصلے ختم کرنا ہے،شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے،افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،