لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورنے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں انچارج انویسٹی گیشنز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ، شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔