شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے:محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاانچارج انویسٹی گیشنز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کییایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات کی مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،