ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے:ایس پی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاو ن ڈاکٹر محمد عمر کی سرکل افسران ایس ایچ اوز اپرسپارٹینیٹس اور محرران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوامیٹنگ میں مفرور اشتہاریوں، متحرک گینگ اور لسٹڈ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو ن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق آئس نشہ فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا رہیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں،متحرک گینگز اور موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کریں،15 کی کال پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا جائے،پتنگ ساز و فروشوں کیخلاف فوری کاروائی کریں اور آگاہی مہم جاری رکھیں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، سٹریٹ کرائم پر مکمل کنٹرول کریں اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کی خود نگرانی کریں، ماتحت اہلکاروں کی ویلفئیر اور ریسٹ شیڈول کا خیال رکھیں گے،محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دیں،