50 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف شکنجہ

16 ہزار 2 سو سے زائد کمرشل گاڑیوں کو نمبر پلیٹس میں رد و بدل پر جرمانے
لاہور(کرائم رپورٹر)جعلی فینسی غیر قانونی غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایڈیشنل ا?ئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے نمبر پلیٹس کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری ہے رواں ماہ جعلی فینسی غیر قانونی غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 82 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے نمبر پلیٹس میں چھیڑ چھاڑ یا رد و بدل کرنے میں موٹر سائیکل سوار سر فہرست*نمبر پلیٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا رد و بدل کرنے پر 50 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی 6 ہزار 5سو سے زائد کاروں کو غیر نمونہ غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر بھاری جرمانے کئے گئے 16 سو سے زائد موٹر سائیکل گاڑیوں کو جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر سخت قانونی کاروائی کی گئی ای چالان اور کیمروں سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس کے ہندسوں کو چھپانے پر ہزاروں موٹرسائیکل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی  16 ہزار 2 سو سے زائد کمرشل گاڑیوں کو نمبر پلیٹس میں رد و بدل پر بھاری جرمانے اور سخت قانون کاروائی کی گئی ایڈیشنل ا?ئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق صوبہ بھر میں کمرشل نان کمرشل ہر قسم کی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔نمبر پلیٹ گاڑی کی پہچان ہیگاڑی کی پہچان کو چھپانا قانونا جرم ہے۔بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ جعلی غیر قانونی نمبر پلیٹس لگا کر اپنا مستقبل تاریک مت بنائیں شہری ایکسائز کی رجسٹرڈ اور نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس کا استعمال کریں۔