لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی نقب زن اور متحرک ڈکیت گینگز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیشیراکوٹ، نواں کوٹ، مسلم ٹاؤن اور وحدت کالونی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے نقب زن اور متحرک ڈکیت گینگز کے 11 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان صدام، کاشف، مبشر، ولید، شعیب، انیس، علی حیدر و دیگر ملزمان کو اقبال ٹاؤن ڈویڑن کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیاوحدت کالونی پولیس نے ریکارڈ یافتہ سنی نقب زن گینگ کے 2 ملزمان کو بھی دھر لیا۔ملزمان تنویر اور عمیر سے 10 موبائلز اور1 لاکھ 20 ہزار نقدی برآمد کی گئی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق متحرک ڈکیت گینگز کے ملزمان سے 20 عدد موبائلز، قیمتی اشیاء 7 پستول بمہ گولیاں12 موٹر سائیکلیں اور2 لاکھ نقدی برآمد کی گئی ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں 15 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیاملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل چھینتے تھے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے شیراکوٹ، نواں کوٹ، مسلم ٹاؤن اور وحدت کالونی پولیس کو شاباش دی سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔