لاہور پولیس کا موبائل چوروں جیب تراشوں کے خلاف شکنجہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہر میں شرانگیزی اور بدامنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، امن و عامہ کی فضا ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔ پولیس افسران امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سول لائنز ڈویڑن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سول لائنز، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔فیصل کامران نے ایس ایچ او لٹن روڈ، گڑھی شاہو اور مغلپورہ کو جرائم پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رابری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے جامع اور مؤثر میکانزم تشکیل دیا جائے