لاہور (کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے لوہاری گیٹ پر واقع مچھلی منڈی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد دکانیں سیل کر دیں ، 5 دکانداروں نے عدالت سے سٹے آرڈر لے رکھا تھا،عدالتی حکم کی پاسداری کرتے ہوئے 5 دکانیں سیل نہیں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا اردو بازار، لوہاری گیٹ پر واقع غیر قانونی مچھلی منڈی کو نئی مچھلی منڈی شاہدرہ منتقل کر دیا گیا ،دکانداروں کو سامان نکالنے اور نئی مچھلی منڈی منتقل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔