لوہاری گیٹ:دورکنی موٹرسائیکل چور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) لوہاری گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قدیمی باغ کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سردار علی اور محمد علی بٹ کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضے سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے،اسکے علاوہ تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران موبائل فون چھیننے اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ عمران عرف مانی اور اس کا ساتھی ہارون کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔