کاہنہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ،پولیس جوان کو شہید کرنے والا نہال ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
سی سی ڈی سٹی کوتوالی کی کارروائی ،بین الصوبائی ڈکیت گینگ کاسرغنہ احسن بھی ساتھیوں کا نشانہ بنا
لاہور(کرائم رپورٹر)2مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے ماڈل ٹاؤن لاہورنے کاہنہ کے علاقہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بین الضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ،پولیس جوان کو شہید کرنے،پولیس مقابلہ،ڈکیتی، رابری،دوران واردات پولیس ملازمین اور معصوم شہریوں کو زخمی کرنے،جیسی سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب اور خوف کی علامت سمجھا جانے والا ملزم نہال عمران عرف ریحان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سب انسپکٹر شبیر حسین اور ان کی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں ریڈ کیا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم نہال اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ملزم نہال عرف ریحان موقع پر ہی ہلاک ہوگیاہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سنگین جرائم کی ان گنت وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھاڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن چوہدری فیصل شریف کے مطابق یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے 2017 میں فیصل آباد کے علاقے میں دوران واردات مقابلہ ہونے پر کانسٹیبل کو فائر مار کر شہید کر دیا تھا، اس کے علاوہ کچھ عرصہ قبل ہلاک ہونے والے ملزم نے اپنے ساتھی سے مل کر اسلام پورہ سی سی ڈی سٹی کوتوالی نے شاہدرہ کے علاقہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کاسرغنہ،پولیس حراست سے فرار ہونے والا دوران واردات پولیس ملازمین اور معصوم شہریوں کو قتل اورزخمی کرنے،پولیس مقابلہ،ڈکیتی، رابری جیسی سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم احسن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق انسپکٹر اعظم علی اور ان کی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سگیاں تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں ناکہ بندی کی تھی جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم احسن اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ملزم احسن موقع پر ہلاک ہوگیاہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت پنجاب میں140 سے زائدجبکہ دیگر صوبہ جات میں سنگین جرائم کی متعددوارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھاکچھ دن قبل ہلاک ملزم دوران انٹیروگیشن کانسٹیبل کو زخمی کرکے پولیس حراست سے فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری سی سی ڈی کے لیے چیلنج تھی،یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے 2022 میں لاہور کے علاقے سول لائن میں دوران واردات مزاحمت پر معصوم شہری کو فائر مار کر قتل کر دیا تھااس کے علاوہ ملزم نے2017 میں راولپنڈی میں دوران واردات مزاحمت پر معصوم شہری کو فائر مار کر زخمی بھی کیا تھاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا