2مقابلے ، 3ملزم مارے گئے

پولیس نے روکا توموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ،جوابی کارروائی میں وسیم ، عثمان ہلاک 
زیر حراست عبدالرزاق کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا ساتھیوں نے فائرنگ کردی 
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں انوسٹی گیشن پولیس نے جوبلی ٹاؤن کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیاملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی،جس پر جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا زخمی ملزمان کی شناخت وسیم اور عثمان کے نام سے ہوئی، جو کہ کاہنہ سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔بعد ازاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں زخمی ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیدوسری جانب سی سی ڈی کاہنہ کے علاقے پرانا کاہنہ میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیاذرائع کے مطابق زیر حراست ملزم عبدالرزاق کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران عبدالرزاق اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا ہلاک ہونے والا ملزم عبدالرزاق ڈکیتی، چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔