سٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیٹ گینگ کے3کارندے پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیٹ گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر شاہ دی کھوئی مسلم ٹاؤن سے گرفتار کیا گیاملزمان ادیب عرف چاند اور دیگر اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور موبائل چھینتے تھیملزمان سے لاکھوں روپے کی5 موٹر سائیکل،موبائل فونز اور2 پستول بمہ گولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان ادیب عرف چاند شہباز اور عامر کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن عاطف اقبال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر وقت موجود ہیں،