ڈکیت گینگز کے 7ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیاساندہ گلشن راوی اور سمن آباد پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگز کوگرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ڈکیت گینگز کے 7ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے طیب، فیضان، عبدالرحمن اور دیگر ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاملزمان گن پوائنٹ پر شریف شہریوں سے موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی چھینتے تھے ملزمان سے 15 عدد موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، ناجائز اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نیساندہ، گلشن راوی، اور سمن آباد پولیس کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،