سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا تنگ

بدنام زمانہ محمد علی ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار ، چوری شدہ 13 موبائل فون ، موٹر سائیکل کیش 2 پسٹل ، گولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا  ،ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ محمد علی ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 13 موبائل فون ، موٹر سائیکل کیش 2 پسٹل 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں ملزمان لاھور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ، راہزنی جھپٹا اور چوری کی وارداتیں کیا کرتے تھیملزمان کا لاھور شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے ملزمان میں گینگ کا محمد علی اور اس کا ساتھی مدثر رفیق شامل مقدمات درج مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن میں کر دیا گیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو کامیاب کاروائی کرنے پر شاباش دی سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے