بکر منڈی : سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کا سرغنہ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے ڈولفن اسکواڈ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈولفن اسکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بکر منڈی کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے سرغنہ زوہیب حسن کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے شہر کے ایک مخصوص علاقے میں مجموعی طور پر 62 وارداتیں کیں۔ ملزم کے خلاف ڈکیتی، چوری، جھپٹا مارنے، گینگ کی سرگرمیوں اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت پرعزم ہے اور لاہور میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں