سٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک گینگ کا سر غنہ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک گینگ کے سرغنے کو گرفتار کرلیا، جس نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کی 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہیترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ملزم فیصل کو سمن آباد کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم نے پولیس ٹیم کی سخت مزاحمت کی، تاہم اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت سے اسے قابو کرلیاملزم فیصل کے خلاف ڈکیتی، چوری، جھپٹا مار وارداتوں، گینگ سرگرمیوں اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم متحرک اور پرعزم ہیں۔