لاہور(کرائم رپورٹر)خاتون کی خودسوزی کی کوشش، سیف سٹی کیمروں نے بروقت نشاندہی سے جان بچ گئی ترجمان سیف سٹیز کے مطابق راولپنڈی کے ڈھوک سیداں چوک پر خاتون نے خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کیسیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے لائیو سرویلنس کے دوران خاتون کو پٹرول چھڑکتے دیکھاموقع پر موجود ٹریفک وارڈن نے بھی خاتون کو بچانے کی بھرپور کوشش کی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر قریبی پولیس اور ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کیاریسکیو اور پولیس ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر خاتون کو حفاظتی تحویل میں لیاابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ تھی سیف سٹی کیمروں اور ورچوئل پٹرولنگ آفیسر کی بروقت کارروائی سے قیمتی جان بچائی گئی راولپنڈی سیف سٹی کیمرے شہر میں ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 15 پر کال کریں،