خاتون کا پٹرول چھڑک کر اقدام خودسوزی

قصور(خصوصی رپورٹ)عدالتی فیصلہ حق میں نہ آنے پرمین دیپالپور روڈ نزد ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب خاتون کی پٹرول چھڑک کر آگ لگاکر خودسوزی کی کوشش،موقع پر موجود ریسکیو بائیک سٹاف نے فوری طور پر کپڑے کے ذریعیخاتون کو ڈھانپ کر آگ پر قابو پا لیا اور 15 پر کال کر دی۔ریسکیو سٹاف کے مطابق خاتون کا عدالت میں کوئی کیس چل رہا تھا جس کا فیصلہ حق میں نہ آنے پر خاتون نے انتہائی قدم اٹھایا۔