4ہلاکتیں: خودسوزی کرنیوالی دم توڑ گئی

 سپرے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا گرین بیلٹ سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا
شیراکوٹ بابو صابو چوک کے قریب نشئی مردہ ملا ، اعوان مارکیٹ کی مسجد میں نوجوان نے خودکشی کرلی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں خودکشیاں اور مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق نشتر کالونی فارمنائیٹ سوسائیٹی میں دیمک سپرے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیامتوفی کی شناخت سالہ اسد عباس کے نام سے ہوئی، کمالیہ کا رہائشی تھامتوفی سوسائیٹی کے ایک گھر میں دیمک سپرے کرنے آیا تھا، اسی دوران حالت غیر ہوئی، ہسپتال منتقل کے دوران اسد عباس دم توڑ گیا شیراکوٹ بابو صابو چوک کے قریب گرین بیلٹ سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے،سر دست شناخت نہ ہو سکی متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی شاہدرہ چوکی سگیاں کے علاقہ میں خود سوزی کرنے والی خاتون میو ہسپتال میں دم توڑ گئی، 35 سالہ نجمہ بی بی نے گزشتہ روز گھریلو تنازعہ پر خود سوزی کی تھی نشتر کالونی اعوان مارکیٹ کی ایک مسجد میں نوجوان نے خودکشی کرلی 21 سالہ عادل رانا نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کر دیں