گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)نواحی گا ئوں 187۔ای بی کے رہائشی جنید نامی نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، جنید قبل ازیں بھی سپرے پی کر اور پنکھے سے لٹک کر دو بار خود کشی کی کوشش کر چکا ہے ،جنید کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ساہیوال ریفر کر دیا۔