خاتون کی خودسوزی ، شہری کی خودکشی

سبزہ زار میں خاتون ثناء نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی،ہسپتال میں دم توڑ گئی 
کوٹ لکھپت کے علاقے میں 55 سالہ جاوید نے زہریلی گولیاں کھا لیں، پولیس تحقیقات کا آغاز 
لاہور (کرائم رپورٹر) سبزہ زار کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران 30 سالہ خاتون ثناء نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں 55 سالہ جاوید نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تمام واقعات کے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔