گھریلو حالات پرنوجوان کااقدام خودسوزی

ظفروال (خصوصی رپورٹ)محلہ مصطفی آباد میں گھریلو حالات کی وجہ سے نوجوان نے خود کو آگ لگا لی ،بتایا جاتا ہے گزشتہ روز 21 سالہ علی حسنین نوجوان نے گھیریلو پریشانی کی وجہ سے خود پر پٹرول پھینک کر آگ لگا لی، جس کی وجہ سے ریسکیو انتظامیہ نے بتایا کہ مریض کی باڈی کا 70 فیصد جسم جھلس گیا ہے، ریسکیو انچارج کیمطابق مریض کو ریسکیو 1122 کے جوانوں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال شفٹ کر دیا ہے۔