لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے گلبرگ اور شادمان پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ حراست میں لیا گیاگرفتار ملزمان میں 5 منشیات فروش2 ہوائی فائرنگ اور 3 اشتہاری شامل ہیں ملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو سے زائد چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیااشتہاری بوگس چیک، فراڈ سمیت دیگر 7 مقدمات میں مطلوب تھاملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کیلئے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،