پولیس کارروائیاں ، منشیات فروشوں سمیت 10ملزم گرفتار

ہیر پولیس نے 3منشیات فروش منشیات سپلائی دیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سمیت 10ملزم گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ہیرپولیس نے 03 منشیات فروش مشتاق، عمران اور تسلیم کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 04 کلو سے زائد چرس برامد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ادھر راوی روڈ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان بدر اور ساتھی کاشف کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل موبائل،نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔دریں اثنا گڑھی شاہو پولیس نے ملزمان دلاور اور ابو طلحہ کو گرفتار کر کے قبضے سے رکشہ، 2 چوری شدہ موبائل اور 2 غیر قانونی پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ ڈولفن سکواڈ نے شیراکوٹ ارشد چوک اور فیکٹری ایریا کے علاقے اکیڈمی روڈ سے دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے 10 لٹر دیسی شراب، 500 گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کرلیا۔لاری اڈا میں پولیس ریسپانس یونٹ نے مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ جس نے فرار کی کوشش کی جسے ناکام بنا کر ملزم عباس کے قبضہ سے 01 پستول، گولیاں و میگزین برآمد کرلی۔