لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او اکبری گیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے آتش بازی منشیات فروش سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او اکبری گیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے آتش بازی منشیات فروش سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان سلیمان اور الیاس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا ملزمان پابندی کے باوجود مختلف مقامات پر آتش بازی کا سامان فروخت کرتے تھیاکبری گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے دو منشیات فروش گرفتار کر لییملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2430 گرام چرس برآمد کر لی ملزمان کو دوران چیکنگ مختلف مقامات سے کارروائی کرتے گرفتار کیاملزمان اندرون لاہور کی تنگ گلیوں میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھیگرفتار ملزمان میں مرزا یوسف اور فیاض شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او اکبری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں۔