ڈولفن کی کارروائیاں ،17ملزم دھر لئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ شہر بھر میں ہائی الرٹ،چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 17 ملزمان کوگرفتار کرکیاسحلہ برآمد کرلیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکلیں اور2 موبائل برآمد کر لئے گئیہیلپ لائن پر موصول 155 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیاسٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 17 پستول،2 رائفل،میگزین اور متعدد گولیاں برآمد کی گئی دورانِ پٹرولنگ 28 اشتہاری، 127 عادی مجرمان اور 17 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 350 گرام چرس و آئس، 21 بوتل شراب برآمد کی گئی 59 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 230 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ون ویلنگ میں ملوث 37 جبکہ ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئیپی ایس ایل سکیورٹی کے پیش نظر مشکوک موٹر سائیکل ، گاڑیوں اوراشیاء پر کڑی نظر رکھیں