ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں،14ملزم دھر لئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں شہر کے مختلف علاقوں سے شراب فروش اور نشے کی حالت میں غل غپاڑہ کرنیوالے 14 ملزمان کوگرفتار کیا گیاملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے شراب کی 13 بوتلیں برآمد کی گئی ملزمان کا مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کا بھی انکشاف کیاملزمان جنید،شہزاد،عدیل و دیگر کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات جیسی لت میں لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی