قصور،گردونواح میں لاکھوں کے ڈاکے،کسان مزاحمت پر شدید زخمی

قصور،تلونڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)قصور اورگردونواح میں ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے ،موبائلزودیگرقیمتی اشیالوٹ لی گئیں ،ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کسان شدید زخمی ہوگیا۔ تلونڈی کے علاقہ بگھیانہ سید پورروڈپر دو ڈاکوئوں نیفصلوں کو پانی لگانیوالے کسان مزمل سیگن پوائنٹ پر ہزاروں روپے اور موبائل چھین لیا اورمزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، پولیس نے اسیتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔تھانہ صدرقصورکے علاقہ بائی پاس پرڈاکوئوں نے جگیاں کے رہائشی مظفر سے 17ہزار،موبائل وموٹرسائیکل،رام تھمن کے قریب ارشادسے9ہزاروموبائل،چھانگامانگاکے قریب آصف سے80ہزار،موبائل وموٹرسائیکل،بائی پاس پھولنگرسیمحلہ پٹواریاں کے رہائشی ضیغم عباس سے78ہزار،موبائل وموٹرسائیکل،دربار سٹاپ پتوکی پرشعبان سے25ہزار چھین لئے۔بھٹہ گوریانوالہ قصورسے عابداسلام اور کوٹ رادھاکشن سیسلامت کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔