لاکھوں کے ڈاکے، مزاحمت پر دکاندار زخمی

 متعدد وارداتیں،کاہنہ  میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر دوکان دار کو زخمی کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا جبکہ کاہنہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر دوکان دار کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ڈکیتی کی واردات میں 45 سالہ دکاندار اقبال زخمی ہوا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی کی شہزادہ گاوں میں سیمنٹ بجری کی دوکان ہے،دیگر وارداتوں میں گرین ٹاون میں مناظر سے 1لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون۔گڑھی شاہومحمد نگر میں ڈاکوئوں نے نوجوان سے گن پوائنٹ پر 800 سوروپے چھین کربد ترین تشدد کا نشانہ بھی ڈالاستوکتلہ میں الیاس سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون,جنوبی چھاونی میں ادریس سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔ریس کورس میں حماد سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون, لیاقت آباد میں مقصود سے 1 لاکھ 40 ہزار نقدی اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں شیراز سے 1 لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ نصیر آباد اسلام پورہ اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔