ڈاکے، مزاحمت پر زخمی خاتون چل بسی

 متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات موبائل فونز موٹرسائیکل اور گاڑیاں اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کے تشدد سے زخمی ہونے والی بزرگ خاتون ہسپتال میں دم تور گئی جبکہ چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق زمان پارک میں دوران ڈکیتی خاتون جاں بحق ہوگئی62سالہ سلمیٰ بیٹے معین کے ہمراہ زمان پارک سے مڑی تھی کہ موٹر سائیکل سوار 2ڈاکوو ¿ں نے خاتون سے پرس چھینا،چھینا جھپٹی کے دوران خاتون سڑک پر گر کر زخمی ہو گئی،خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی جبکہ رائے ونڈ میں عامر سے 1لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون,نشترکالونی میں ارجمند سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں جمشید سے1 لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون,نولکھا میں غیور سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,ہنجروال میں اشفاق سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شاہدرہ ٹاون اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ شادباغ فیصل ٹاون اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔