لاکھوں کے ڈاکے،مزاحمت پر فائرنگ،شہری زخمی

سرائے مغل کے علاقہ میں طیب زخمی ہوا،10 موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں
قصور:متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین لیں، مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سرائے مغل کے علاقہ میں جانے والے لکھوڈھیر کے رہائشی طیب کو دورانِ واردات فائر مار کرڈاکوئوں نے زخمی کردیا۔ قبرستان خواجہ دائم الحضوری قصوری کے نزدیک علی رضا سے 15ہزار نقدی ،گوہڑ جاگیر کے قریب محمداسلم سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل ، راہگیر ذوالفقار سے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی ،شاہ جہان میرج ہال کے قریب اسد علی سے دو کیمرے اور 50ہزار نقدی ،شیخ عماد کے قریب مقبول احمد سے 40ہزار نقدی ،رائوخانوالہ میں محسن علی سے 22ہزار نقدی اور موبائل فون ،لکھینکے کے قریب محمدشہروز سے 22ہزار 500روپے، نجم الدین سے 16ہزار نقدی ،محمدطارق سے 16ہزار نقدی، سرہالی کلاں میں کاشف علی اور رحمان علی سے 32ہزار روپے، خوشحال سنگھ کوٹ رادھاکشن میں قربان علی سے 12ہزار 800روپے ،شیروکانہ تھہ شیخم کے قریب محمدمنشا سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل،چک نمبر 16برکی چھانگامانگا کے قریب محمدعیسیٰ سے 40ہزار روپے،دیناناتھ کے قریب محمدشاہد سے 20ہزار نقدی چھین لی گئی۔ سٹیل باغ پارک سے دلشاد عمر ، لوٹے شاہ مزار کے قریب محمد نواز ، سکندرپورہ سے ظہیرعباس ، پیال کلاں سے محمداسلم ، سٹیل باغ سے افضال احمد ، ہلڑ کے پیمار سے محمدنوید ، روشن بھیلہ سے محمدمنیر ، منظورچوک چونیاں سے محمداعجاز ، پرانا غلہ منڈی چونیاں سے محمداعظم اور ویرکے نو سے غلام نبی کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔