نارنگ منڈی، قصور(خصوصی رپورٹ)نارنگ منڈی میں چور دو گھروں سے 30لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی لے گئے، قصور میں ڈاکوئوں نے وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں نقدی، فونز اور موٹرسائیکل چھین لی۔ نارنگ کے محلہ ظفرسٹریٹ میں حفیظ کیگھر سے چور 20 لاکھ روپے مالیت کے 5 تولے طلائی زیورات ، سوا 5 لاکھ نقدی لے اڑے،ایف جی کالونی میں سرور مسیح کے گھر سے لاکھوں کے طلائی زیورات ،1 لاکھ 20 ہزار نقدی اور موٹرسائیکل چوری کرلی۔ کھڈیاں کے علاقہ بھیڑ سوڈیاں کے قریب حامد شکیل سے 5لاکھ نقدی ، بوڑھ چوک پتوں کلاں کے قریب وارث اور مجید سے 13 ہزار روپے نقدی ،محلہ ملکانوالا مصطفیٰ آبادکے رہائشی بنیامین کی موٹرسائیکل لے گئے۔