اوپی ڈی کی بندش پر سرگودھا کے ہسپتال کے 3ایم ایس برخاست

ایک میڈیکل آفیسر کا تبادلہ ، نشتر ہسپتال ملتان کے پی جی آر کی ٹریننگ معطل
لاہور:محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے مس کنڈکٹ اور او پی ڈی کی بندش پر ڈاکٹر فیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال سرگودھاکے 3میڈیکل افسروں کو نوکری سے برخاست، ایک میڈیکل آفیسر کا تبادلہ جبکہ نشترہسپتال ملتان کے پی جی آرکی پی جی ٹریننگ کو معطل کردیاہے۔تفصیل کے مطابق ڈاکٹر فیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال سرگودھاکے میڈیکل آفیسر ڈاکٹرمحمد اسجدسلیم کو مس کنڈیکٹ اور او پی ڈی کی بندش،میڈیکل آفیسر ڈاکٹراسامہ بن سعیدکو مس کنڈیکٹ واو پی ڈی کی بندش اورمیڈیکل آفیسر ڈاکٹرواجدعلی کو مس کنڈکٹ و او پی ڈی کی بندش پر نوکری سے برخاست جبکہ میڈیکل آفیسرڈاکٹر عثمان امتیاز کا تبادلہ کرکے خدمات کو محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکو سونپ دی ہیں۔ نشترہسپتال ملتان کے پوسٹ گریجوایٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹر سلمان غفورکی مس کنڈکٹ اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پی جی ٹریننگ فوری طورپرمعطل کردی گئی۔اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔