اردل روم میں ثقلین بخاری اپنی بیگناہی ثابت نہ کر سکا،پارٹی کے آرگنائزر کیساتھ رابطے کی تصدیق
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈانس پارٹی میں گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنانے کا معاملہ آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے ایس ایچ او مصطفیٰ آباد ثقلین بخاری کو نوکری سے برخاست کر دیاآر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا، پولیس افسران کو سخت سزائیں آر پی او شیخوپورہ کے اردل روم کے دوران ثقلین بخاری اپنی بیگناہی ثابت نہ کر سکاآر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کے مطابق ثقلین بخاری کا پارٹی کے آرگنائزر کیساتھ رابطہ، پروگرام کے انعقاد کیلئے ملوث ہونے اور ویڈیو وائرل کرنے پر ڈسمس کیا گیامحکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں آر پی او شیخوپورہ ریجن نے اردل کے دوران تھانہ فاروق آباد کے ASI طارق محمود کو کرپشن اور اختیارات میں تجاوز برتنے پر نوکری سے برخاست کر دیاسابق ایس ایچ او سید والا انسپکٹر شہباز کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر عہدے سے ایک رینک تنزلی کی سزا دی تھانہ کھڈیاں کے سب انسپکٹر محمد یاسین کو ناقص تفتیش پر ایک رینک تنزلی کی سزا دی انسپکٹر عابد محمود ایس ایچ او سٹی پتوکی کو فرائض میں غفلت برتنے پر تنخواہ کی تنزلی کی سزا دی اسسٹنٹ ضلع شیخوپورہ محمد کاظم پاشا اور عاصم محمود کو فرائض میں غفلت برتنے پر انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دی فرائض سے غفلت، اختیارات سے تجاوز اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔