پیکٹا اجلاس :3ایم ڈیز کی بھرتی اچانک ایجنڈے میں شامل

 ورکنگ پیپرز اجلاس شروع ہونے سے تھوڑی دیر قبل مہیا کئے جاتے 
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن کا بننے والے نیا ادارہ پیکٹا انتظامی بحران کا شکار ہے۔ پیکٹا ذرائع کے مطابق پیکٹا کیجانب سے بورڈ کے ممبران کو اجلاس کے حوالے سے بروقت مطلع نہیں کیا جاتا۔ایجنڈے میں شامل آئٹمز کے ورکنگ پیپرز اجلاس شروع ہونے سے تھوڑی دیر قبل مہیا کئے جاتے ہیں ،بروقت ورکنگ پیپرز نہ ملنے کی وجہ سے ممبران اجلاس میں اپنا بھرپور کردار ادا نہیں کر پاتے۔ اجلاس میں ایسے منٹس آف میٹنگ شامل کیے جاتے ہیں جنہیں پہلے کبھی اجلاس میں پیش ہی نہیں کیا گیا ہوتا۔ بورڈ کے پانچویں اجلاس میں تین ایم ڈیز کی بھرتی اچانک ایجنڈے میں شامل کرکے منظوری دے دی گئی۔بے قاعدگیوں کے باعث بورڈ ممبران ذاتی وجوہات کا بہانہ بنا کر استعفے دینے لگے ہیں ،پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران میں سے پہلا استعفیٰ ایچی سن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین نے دے دیا ہے۔