اردل روم میں سماعت، لیڈی کانسٹیبل، اے ایس آئی نوکری سے برخاست

ڈی پی او پاکپتن نے متعدد اہلکاروں کو سزائیں سنائیں، کوتاہی برداشت نہیں، جاوید چدھڑ
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ڈی پی او پاکپتن نے اردل روم میں پولیس اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز اور انکوائریز کی سماعت کی اور کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر اے ایس آئی کو رینک میں تنزلی کے بعد نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ لیڈی کانسٹیبل کو مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کر دیا۔ڈی پی او نے 4 اہلکاروں کو فرائض میں غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کرنے پر تنخواہ میں تنزلی کی سزا دی۔اس موقع پر جاوید چدھڑ نے فرائض منصبی میں غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کرنے، اختیارات سے تجاوز کرنے، ناقص تفتیش اور غیر حاضر ہونے والے 18 پولیس اہلکاروں کو سروس ضبطگی، 27 اہلکاروں کو انکریمنٹ سٹاپ اور 81 اہلکاروں کو سنشور کی سزا دی۔ جاوید چدھڑکا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔