جسٹس عائشہ ملک کو یونی ورسٹی آف لندن نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز دیا

 اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونی ورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونی ورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28اپریل کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی ۔ اس موقع پر یونی ورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔